مسئلہ یہ ہےکہ ڈرگ اِنسپکٹر حکومت کی طرف سےہرعلاقہ میں ہوتاہے۔جومیڈیکل سٹورپر دوائیوں کی ایکسپائری ڈیٹ وغیرہ چیک کرتاہے۔ اوردوائیوں کی کوالٹی چیک کرنےکےلئے نمونےاٹھاکرلیب میں بھیجتاہے،جودوائیں یہ حضرات میڈیکل سٹورسےاٹھاتےہیں ان دوائیوں کےپیسےمیڈیکل سٹوروالوں کونہیں ملتے،اس طرح لوگ کوشش کرتےہیں کہ دوائیوں کےنمونےنہ اٹھائےجائیں۔
دوسرادوائیوں کورکھنےکیلئے ایک درجہ حرارت مقررہوتاہےجویہ لوگ چیک کرتےہیں۔میں یہ کاروبار کرناچاہتاہوں کہ ڈرگ اِنسپکٹرکے ساتھ مِلا جائےاوراُس کی وساطت سےہرمیڈیکل سٹورپرایک مخصوص دوائی رکھوائی جائےجومیڈیکل سٹوروالا ہرصورت میں بیچےگا۔چاہےوہ دِل سےراضی ہویا نا ہو۔اَب چونکہ یہ میڈیکل سٹوروالےڈرگ اِنسپکٹرسےکسی صورت میں بگاڑنہیں سکتےہرحال میں یہ دوائی رکھیں گےاوربیچیں گے۔اِس طریقےسےڈرگ اِنسپکٹرایک مقررکردہ تناسب لےگا۔اَب معلوم نہیں ڈرگ اِنسپکٹر اپنی ڈیوٹی سےاِنصاف کرپائےگا کہ نہیں؟