بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

ڈاکٹرزحضرات کاکسی کمپنی کی دوائی تجویز کرکے کمیشن لینا

سوال

میرےکاروبارکاتعلق ڈاکٹرحضرات سےہے۔میں کسی کمپنی سے دوائیں لیناچاہتاہوں چونکہ دوا ڈاکٹرحضرات مریضوں کولکھتےہیں۔اب چونکہ دوائیں  مار کیٹ میں بہت زیادہ ہوگئی  ہیں۔اس لئےڈاکٹرحضرات کوہرکمپنی  خصوصی رعائیت دیتی ہیں۔کمپنیوں کی طرف سےتحائف سےاورخصوصی رعائیت سےاِن کاگزارا نہیں ہوتااب ڈاکٹرکمپنیوں  سےتناسب مانگتےہیں۔جیسے میں آپ کی دوائی لکھوں گاآپ مجھے50فیصدپیسے یا منافعہ دیں۔ کاروبار میں منافعہ ہویاخسارہ یہ اِن کا  مسئلہ نہیں ہے۔ کیااِن لوگوں کےساتھ اِس مقررکردہ تناسب سے کاروبارکیاجاسکتاہے؟

جواب

ڈاکٹرصاحبان کامریض کےلئےکسی خاص کمپنی کی دوائیاں تجویزکرکےدوائی کی کمپنی سےکمیشن وصول کرناجائزنہیں،اس سےبچناضروری ہے۔
تبيين الحقائق،العلامة فخر الدين الزيلعي الحنفي(م:743هـ)(5/199)الأميريةبولاق،القاهرة
 أن من شرط جواز البيع التراضي لقوله تعالى {لا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل إلا أن تكون تجارة عن تراض  منكم} [النساء: 29] ولم يوجد الرضا فكان فعل الحاكم باطلا.وقال – عليه الصلاة والسلام – «لا يحل مال امرئ مسلم إلا بطيب نفس منه»۔  ماخذہ: امداد الفتاوی،حكيم الأمة، اشرف علی بن عبد الحق التهانوی(م:1280ھ)(3/410)دارالعلوم کراچی. فتاوی رشیدیہ( مبوب)،ابی مسعود،رشيداحمد بن هدايہ احمدالانصاری الكنكوهی (م:1323ھ) (558)عالمی مجلس تحفظ اسلام۔

darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس