بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

پی آئی ایپ کے ذریعے پیسہ کمانا

سوال

سلام مسنون عرض یہ ہے کہ ایک مسئلہ درپیش ہے کہ آج کل ایک نئی ایپ پی آئی کے نام سے آئی ہے۔ اس میں کسی کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوتا صرف اس ایپ کو موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرکے 24 گھنٹوں میں ایک مرتبہ کھولنا ہوتاہے اور اس میں ایک نشان ہے اس کو دبانا ہوتاہے ۔ اس عمل پر اس ایپ میں آپ کو سکے ملتے ہیں لیکن ان سکوں کی ابھی کوئی قیمت نہیں ہے، بعد میں کسی وقت طے ہوگی۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ ان سکوں کو کوئی دوسرا شخص خریدنا چاہتاہے فی سکہ 50 ڈالر کے بدلے میں جبکہ ابھی کمپنی کی طرف سے اس سکے کی کوئی قیمت طے نہیں ہے تو ان سکوں کی خریدو فروخت کرنا کیسا ہے؟

جواب

اصولی طورپر بیع کے صحیح ہونے کےلئے مبیع کا مالِ متقوم ہونا شرعاً ضروری ہے جبکہ مذکورہ سکےمستقبل میں قیمتی ہونے کی امید پر بنائے جاتے ہیں لہذا فی الوقت ان سکوں کی خریدو فروخت شرعاً درست نہیں ہے اس سے اجتناب ضروری ہے۔ نیز اس طرح کی گیمیں محض لغو کام ہے اور بعض اوقات اس میں جوئے کی صورتیں بھی بن جاتی ہیں لہذا اس میں مشغولی کے بجائے رزقِ حلال کے حصول کےلئے کوئی اور جائز کام کرنا چاہئے۔
البحر الرائق (5/ 279) دار الكتاب الإسلامي
وأما شرائط المعقود عليه فأن يكون موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه وأن يكون ملك البائع فيما يبيعه لنفسه وأن يكون مقدور التسليم فلم ينعقد بيع المعدوم وما له خطر العدم كنتاج النتاج والحمل واللبن في الضرع والثمر والزرع قبل الظهور۔
البحر الرائق (5/ 277) دار الكتاب الإسلامي
والمال في اللغة ما ملكته من شيء والجمع أموال، كذا في القاموس وفي الكشف الكبير المال ما يميل إليه الطبع ويمكن ادخاره لوقت الحاجة والمالية إنما ثبت بتمول الناس كافة أو بتقوم البعض والتقوم يثبت بها وبإباحة الانتفاع له شرعا فما يكون مباح الانتفاع بدون تمول الناس لا يكون مالا كحبة حنطة وما يكون مالا بين الناس ولا يكون مباح الانتفاع لا يكون متقوما كالخمر، وإذا عدم الأمر إن لم يثبت واحد منهما كالدم. اهـ۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس