بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

پوری ٹیم میں سے چند افراد کا جوا لگانا اور باقی افراد کا بغیر جوا کے کھیلنا

سوال

ایک ٹیم کہتی ہے کہ پیسے اکٹھے کرنے ہیں اور ایک ٹیم کے دو یا تین کھلاڑی صرف پیسے لگاتے ہیں اور پوری ٹیم کو پتہ ہوتاہے کہ جوا لگا ہوا ہے ۔اور جس گیند سے وہ ٹیم کھیلتی ہے ۔ اس گیند کو خریدنے میں ساری ٹیم (11 بندے) پیسے اکٹھے کرکے وہ گیند خریدتے ہیں ۔ آیا کہ جو تین بندے پیسے لگاتے ہیں اور باقی اسی ٹیم کے سارے کھلاڑی کو پتہ ہوتاہے کہ پیسے لگے ہیں۔اگر پیسے نہیں لگائیں گے تو میچ نہیں ہوگا۔ تو کیا پوری ٹیم ہی گناہگار ہے اور یا جو پیسے لگارہے ہیں وہ گناہگار ہوں گے۔راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

مذکورہ صورت میں جوے کا معاملہ کرنے اور اس کے لین دین کا گناہ تو ان افراد کو ہوگا جو یہ معاملہ کر رہے ہیں البتہ چونکہ باقی کھلاڑی جوے سے با خبر ہوتے ہوئے بھی اس گناہ کی تکمیل میں معاون بن رہے ہیں اس لیے ان کو بھی برائی میں معاونت کا گناہ ہوگا لہذا اس طرح کے کھیل سے اجتناب لازم ہے ۔
قال اللہ تعالی[المائدة: 90]
{ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ}
قال اللہ تعالی [المائدة: 2]
{وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ}
احکام القرآن (6/98)ادارۃ اشرف التحقیق
 یامر تعالی عبادہ المومنین بالمعاونۃ علی فعل الخیرات وھوالبر،وتری المنکرات وہوالتقوی ۔وینھاھم عن التناصر علی الباطل والتعاون علی الماثم والمحارم
حجة اللہ البالغة(2/192)قدیمی کتب خانہ
 اقول:الاعانة فی المعصیة وترویجھا وتقریب الناس الیھا معصیة وفساد فی الارض

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس