بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

پوتوں اور نواسوں کی میراث کا مسئلہ

سوال

اگر والدین کا پہلے انتقال ہو جائے ، اس کے بعد بیٹے اور بیٹی کا ہو جائے، تو ان کی میراث پوتوں ہر نواسوں کو ملے گی یا نہیں۔۔۔۔۔؟

جواب

والدین کی وفات کے بعد ان کی وراثت طے شدہ خصص کے مطابق زندہ اولاد میں منتقل ہو جائے گی، اور اولاد کی موجودگی میں پوتے اور نواسے اپنے دادا اور نانا کی وراثت سے محروم ہونگے۔ البتہ پوتے اور نواسے اپنے اپنے والد یا والدہ کو ملنے والے حصے میں وراثت کے حق دار ہونگے۔ (واللہ اعلم)
نوٹ: یہ اصولی جواب ہے سائل کو چاہئے کہ اصل صورتحال تحریر کر کے اس کے بارے میں دارالافتاء سے رہنمائی حاصل کرے۔
قال اللہ تعالی: [النساء: 11]
{ يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ}
          الدر المختار (10/550) رشیدیة
(ويقدم الأقرب فالأقرب منهم) بهذا الترتيب فيقدم جزء الميت (كالابن ثم ابنه وإن سفل ثم أصله الأب ويكون مع البنت۔
          الفتاوی الہندیة (6/451) رشیدیة
فأقرب العصبات الابن ثم ابن الابن وإن سفل۔
          المبسوط للسرخسي (29/ 136) رشیدیہ
(قال  رحمه الله -) اعلم أن الابن الواحد يحرز جميع المال ثبت ذلك بإشارة النص فإن الله تعالى قال {للذكر مثل حظ الأنثيين}   (النساء:11)۔
          الدر المختار شرح تنوير الأبصار(10/576) رشیدیة
(ويحجب أقربهم الابعد) كترتيب العصبات، فهم أربعة أصناف: جزء الميت، ثم أصله، ثم جزء أبويه، ثم جزء جديه أو جدتيه  و حينئذ يقدم  جزء الميت۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس