بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

پراویڈنٹ فنڈ اور انشورنش کی اصل رقم ترکہ میں شامل ہوگی/بیوہ، ایک بیٹی،6سگے بھائی،اور 3 سگی بہنوں کے درمیان تقسیمِ میراث

سوال

نمبر۱۔ متوفی کی انشورنش اور پراویڈنٹ فنڈ کی رقم وراثت کے حصہ داروں میں تقسیم ہوگی یعنی بیوی، بچی کے علاوہ متوفی کے بھائی بہن میں تقسیم ہوگی؟ متوفی کے ورثا میں بیوی، ایک بیٹی، دو بھائی اور چار بہنیں ہیں۔
نمبر۲۔ ان کو وراثت میں کتنا کتنا حصہ ملے گا۔

جواب

نمبر۱۔ پراویڈنٹ فنڈ کی مکمل رقم اور انشورنش کی مرحوم یا کمپنی کی طرف سے جمع کردہ اصل رقم ( پریمیم) تو مرحوم کے ترکہ میں شامل ہو کر ورثاء میں ان کے شرعی حصوں کے مطابق تقسیم ہوگی۔ انشورنش کی پریمیم سے زائد رقم صدقہ کرنا واجب ہے۔
نمبر۲۔ صورتِ مسئولہ میں تقسیم میراث کا طریقہ یہ ہے کہ میت نے جتنا مال چھوڑا ہے اس سے حقوق متقدمہ علی المیراث ( تجہیز و تکفین ،قرض، اور ایک تہائی مال میں وصیت) ادا کرنے کے بعد جتنا مال بچ جائے اس کے کل چونسٹھ (64) مساوی حصے کیے جائیں(8) حصے بیوہ کو، بتیس (32) حصے بیتی کو، چھ(6) حصے ہر بھائی کو اور تین (3) حصے ہر بہن کو دئے جائیں۔ مذکورہ بالا تفصیل اس وقت ہے جبکہ کوئی اور شرعی وارث نہ ہو۔
بہن(۴) بھائی(۲) بیٹی(۱) بیوہ
24 32 8
ہر بہن3 ہر بھائی 6
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس