بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

ٹھیکے پر زمین دینا

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے متعین اجرت پر زمین کسی کو ٹھیکے پر دی ہے مثلاً سال بھر کی دوبوری گندم یا بیس ہزار (20،000) روپے، کیا اس طرح زمین ٹھیکے پر دینا جائز ہو گا یا نہیں۔۔؟

جواب

واضح رہے کہ اجرت متعین کرنے کے ساتھ مدت ٹھیکہ کا بھی طے کرنا ضروری ہے، لہذا صورت مسئولہ میں ٹھیکہ کی اجرت رقم میں طے کرنا شرعاً درست ہے۔ اور اگر اجرت دو بوری غلہ طے ہوئی ہےتو اس کے لئے ضروری ہے کہ غلے کی جنس بھی طے ہو اور اسی زمین کی پیداوار سے دینا شرط نہ ہو۔
الدر المختار (6/ 5) دار الفكر-بيروت
 كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعةز
الدر المختار(6/ 29) دار الفكر-بيروت
(و) تصح إجارة (أرض للزراعة مع بيان ما يزرع فيها، أو قال على أن أزرع فيها ما أشاء) كي لا تقع المنازعة وإلا فهي فاسدة للجهالة
فتح القدير (9/ 82) دار الفكر
 ويجوز استئجار الأراضي للزراعة؛ لأنها منفعة مقصودة معهودة فيها، وينبغي أن يذكر أنه يستأجرها للزراعة؛ لأنها تستأجر لغيرها أيضا فلا بد من البيان نفيا للجهالة ولا بد من بيان ما يزرع فيها؛ لأنه يتفاوت في الضرر بالأرض وعدمه فلا بد من التعيين قطعا للمنازعة انتهى
الفتاوى الهندية (4/ 440) دار الفكر
ولا بد في إجارة الأراضي من بيان ما يستأجر له من الزراعة والغرس والبناء وغير ذلك فإن لم يبين كانت الإجارة فاسدة إلا إذا جعل له أن ينتفع بها كما شاء هكذا في البدائع. ولو لم يبين ما يزرع فيها ولم يقل على أن أزرع فيها ما أشاء فسدت الإجارة. كذا في التبيين
فتاوی محمودیہ (171/17)

زمین کا نقدی کرایہ مقرر کر لیا جائے ۔

زمین کا کرایہ غلہ کی صورت میں متعین کر لیا جائے کہ فلاں غلہ سالانہ اتنی مقدار میں لیں گے خواہ اپ کوئی غلہ بوئیں یا کچھ نہ بوئیں۔

زمین کی پیداوار کا حصہ متعین کر لیا جائے مثلا کل پیداوار کا نصف حصہ یا ایک تہائی وغیرہ لیں گے۔ان سب صورتوں میں معاملات درست ہے۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس