بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

وباء یا بیماری کے دنوں میں رات کے وقت اذان کہنا

سوال

وباء یا بیماری کے دنوں میں رات کے وقت اذان کہنا درست ہے یا نہیں ، جس طرح کرونا کے وباء میں ہوتا تھا۔ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ علیہ کے رسالہ، اخبار الزلزلہ، میں یہ بات لکھی ہوئی ہے۔ یہ جوعوام میں متعارف ہےکہ ایسے وقت میں اذانیں کہنے لگتے ہیں ، دلائل شرعیہ سے اس کا کچھ ثبوت نہیں ۔ اس بدعت کو ترک کرنا چاہیے۔

جواب

کسی مرض کی وباء کے وقت اذان کہنے کا ثبوت نہیں البتہ ایسے موقع پر نوافل ادا کرکے اللہ تعالیٰ سے عافیت کی دعا کرنی چاہیے۔
:البحر الرائق (2/293)رشیدیۃ
‌يصلي ‌الناس ‌فرادى؛ لأنه قد خسف القمر في عهده عليه السلام مرارا، ولم ينقل أنه جمع الناس له ولأن الجمع فيه متعسر كالزلازل والصواعق وانتشار الكواكب والضوء الهائل بالليل والثلج والأمطار الدائمة وعموم الأمراض والخوف الغالب من العدو ونحو ذلك من الأفزاع والأهوال؛ لأن ذلك كله من الآيات المخوفة والله تعالى يخوف عباده ليتركوا المعاصي ويرجعوا إلى الطاعة التي فيها فوزهم وخلاصهم وأقرب أحوال العبد في الرجوع إلى ربه الصلاة۔
:الدر المختار (2/183)سعید
(‌صلى ‌الناس ‌فرادى) في منازلهم تحرزا عن الفتنة (كالخسوف) للقمر (والريح) الشديدة (والظلمة) القوية نهارا والضوء القوي ليلا (والفزع) الغالب، ونحو ذلك من الآيات المخفوفة كالزلازل والصواعق والثلج والمطر الدائمين، وعموم الامراض۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس