بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

والد کی وفات کےبعدلڑکی کے نکاح کا ولی کون ہے

سوال

آیا  والد کی وفات کے بعد ولی کون ہے والدہ یا بڑا بیٹا  ؟اور اگر بڑا بیٹا ولی ہے اس کی اجازت کے بغیر  نکاح منعقدہوگیا ہے یا نہیں ؟اورا سی طرح والدہ کے نکاح منعقد کرنے سے نکاح ہوجاتاہے یا نہیں۔

جواب

والد کی وفات کے بعد اگر دادا  نہ ہو تو بیٹا یعنی لڑکی کا بھائی ولی ہوتا ہے  اس کی اجازت کے بغیر بالغہ لڑکی اپنا نکاح خود کرے یا والدہ اسکا نکاح کرادے تو ایسی صورت میں اگر وہ نکاح کفو میں کیا جائے تو نکاح منعقد  ہوجاتا ہے لیکن غیر کفو میں کیا ہوا نکاح منعقد نہیں ہوتا ہے  ۔
الفتاوى الهندية ،کتا ب النکاح ،باب الاولیاء(1/ 312):بیروت  لبنان
وأقرب الأولياء إلى المرأة الابن ثم ابن الابن، وإن سفل ثم الأب ثم الجد أبو الأب، وإن علا، كذا في المحيط.۔۔۔۔۔ ثم الأخ لأب وأم ثم الأخ لأب ثم ابن الأخ لأب وأم ثم ابن الأخ لأب
الفتاوى الهندية ،کتا ب الاکفاء ،باب الاولیاء(1/ 319):بیروت  لبنان
فاذا تزوجت المراٰۃ رجلا خیرا منھا فلیس للولی ان یفرق بینھما فان الولی لا یتغیر بان یکون تحت الرجل من لا یکافئوہ
الدر المختارمع تنویر الابصار، کتاب النکاح ، باب الولی(6/152):بیروت لبنان
(ویفتی)فی غیر الکفء(بعدم جوازہ اصلا)وہو المختار للتقوی (لفساد الزمان)
المبسوط باب النکاح بغیر الولی (5/10):مکتبه رشیدیة
قال (رضی اللہ بلغنا عن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنه ان امراۃ زوجت ابنتھا برضاھا فجاء اولیاؤھا فخاصموھا الی علی رضی اللہ عنه فاجازالنکاح )وفی ھذا دلیل علی ان المراۃ اذا زوجت نفسھا او امرت غیرالولی ان یزوجھا جازالنکاح وبه اخذ ابو حنیفه رحمه اللہ تعالی سواء کانت بکرا اوثیبا اذا زوجت نفسھا جازالنکاح فی ظاھر الروایة سواء کان الزوج کفؤا لھا او غیر کفؤا ،فالنکاح صحیح الا انه اذا لم یکن کفؤا لھا فللاولیاء حق الاعتراض وفہ رعایة الحسن رضی اللہ عنه ان کان الزوج کفؤا لھا جاز النکاح وان لم یکن کفؤا لھا لا یجوز

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس