بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

والد کو رقم دیتے وقت قرض یا تبرع کی صراحت نہ ہو تو اس رقم سے خریدی ہوئی زمین والد کی وراثت میں شامل ہوگی؟

سوال

ایک صاحب نے زمین خریدی اس کے ذرائع آمدن بہت محدود تھے، ذکر کردہ شخص کا بیٹا اپنےوالد کورقم بھیجتا رہا جس سے والد نے مزید زمین خریدی اور مکان تعمیر کیا۔ اب سوال یہ ہے کہ جو زمین بیٹے کی آمدن سے خریدی گئی ، اب یہ ذکر کردہ شخص کی ساری اولاد میں تقسیم ہو گی یا صرف بیٹے کو ملے گی جس کےاکثر پیسوں سے زمین خریدی گئی۔

جواب

اگر بیٹے نے والد کو ر قم دیتے وقت قرض کی تصریح نہیں کی تھی تو یہ رقم تبرع شمار ہو گی اور اس سے خریدی گئی زمین اور تعمیر وراثت میں تقسیم ہو گی اور اگر رقم دیتے وقت قرض کی وضاحت کی تھی تو اس رقم سے خریدی گئی زمین اور تعمیر شدہ عمارت پر خرچ کی گئی رقم واپس لے سکتا ہے، البتہ اگر والد کو رقم دیتے وقت قرض اور تبرع کی وضاحت نہیں کی تھی اور اس صورت میں دیگر ورثاء کو اعتراض نہ ہو تو پھر بھی بیٹے کے لیے زمین اور عمارت پر خرچ کی گئی رقم لینے کا حق ہو گا اور ورثاء کے اعتراض کی صورت میں بیٹے کو رقم کے قرض ہونے پر گواہ پیش کرنا ضروری ہیں اور اگر بیٹا گواہ پیش نہ کر سکے تو یہ زمین اور تعمیر وراثت میں شامل ہوں گے۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس