بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

والدہ ، 2 بیٹے اور 4 بیٹیوں کے درمیان 2 کڑور روپے کی تقسیم

سوال

میرے والد کے کاغذات میں سے ایک عدد ورقہ ملا ہے جس میں درج ہے کہ مذکورہ گھر بیچ کر حاصل شدہ رقم تمام بہن بھائیوں میں برابر تقسیم کر دی جائے۔
جناب عالی میرے والد صاحب فوت ہو چکے ہیں ان کی وفات کے بعد یہ کاغذ ملا ہے عرض یہ ہے کہ اس طرح بیٹوں کے ساتھ زیادتی ہو جائے گی شریعت کے مطابق اس وصیت کی کیا حیثیت ہے قران و سنت کی روشنی میں فیصلہ صادر فرمائیں ۔
گھر کی مالیت دو کروڑ ہے اس کی چار بہنوں اور دو بھائیوں اور ایک والدہ میں تقسیم بھی کر دیں ۔

جواب

مذکورہ وصیت کی کوئی حیثیت نہیں ہے چونکہ آدمی کا اپنے ورثاء کے حق میں وصیت کرنا شرعاً معتبر نہیں ہے اس لیے یہ وصیت باطل ہو جائے گی ۔لہذا مذکورہ گھر تمام ورثاء میں ترکے کے طور پر تقسیم ہوگا اور تمام ورثاء اس میں اپنے اپنے شرعی حصوں کے بقدر حقدار ہوں گے۔
گھر کی کل مالیت کو چونسٹھ ۶۴ حصوں میں تقسیم کریں گے اور پھر ان میں سے آٹھ حصے یعنی 2500000 پچیس لاکھ میت کو اور ہر بیٹے کو چودہ حصے یعنی 4375000 اور ہر بیٹی کو ۷ حصے یعنی 2187500 روپے ملیں گے۔ ورثاء میں تقسیم مندرجہ ذیل ہے۔

۸ ×۸=۶۴                                            مضروب ۸

4 بیٹیاں 2بیٹے زوجہ
عصبہ عصبہ ثمن
56 = 7 x 8 8= 1×8

زوجہ:  8 حصے:         2500000روپے

 فی بیٹا:   14 حصے:       4375000روپے

فی بیٹی: 7 حصے:         2187500روپے

 

:قال اللہ تعالیٰ
يُوصِيكُمُ ٱللَّهُ فِيٓ أَولَٰدِكُم لِلذَّكَرِ مِثلُ حَظِّ ٱلأُنثَيَينِۚ [النساء ۱۱]
فَإِن كَانَ لَكُم وَلَد فَلَهُنَّ ٱلثُّمُنُ مِمَّا تَرَكتُمۚ مِّنۢ بَعدِ وَصِيَّةٖ تُوصُونَ بِهَآ أَو دَينٖۗ[النساء ۱۲]
:سنن الترمذی (4/433)شاکر
عن ابی امامۃ الباھلی قال: سمعت رسول اللہ صلی علیہ وسلم یقل فی خطبتہ عام حجۃ الوداع : ان اللہ تبارک وتعالی قد اعطی لکل ذی حق حقہ، فلا وصیۃ لوارث۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس