بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

نذر میں متعین شدہ بکرے کے ہلاک ہونے کی صورت میں نذرکا حکم

سوال

ایک شخص نے بکرا ذبح کرنے کی منت مانی ،لیکن وہ بکرا مر گیا ،تو کیا اس شخص کے ذمے ہے کہ وہ آئندہ زندگی میں دوبارہ بکرے کا انتظام کر کے ذبح کرے یا اس کی قیمت صد قہ کرے؟

جواب

سوال میں ذکر کردہ متعین بکرے کی نذرماننے کی صورت میں آپ پر دوسرا بکرا خریدکر ذبح کرنا یا اس کی قیمت صدقہ کرنا لازم نہیں ہے ۔
ردالمحتار (9/539)رشیدیۃ
ولو كانت الميتة منذورة بعينها لما في البدائع أن المنذورة لو هلكت أو ضاعت تسقط التضحية بسبب النذر، غير أنه إن كان موسرا تلزمه أخرى بإيجاب الشرع ابتداء لا بالنذر،ولو معسراًلا شيء عليه أصلاّ۔
بدائع الصنائع(4/199)العلمیۃ
إذا كان عينها بالنذر بأن قال لله تعالى علي أن أضحي بهذه الشاة – وهو موسر أو معسر – فهلكت أو ضاعت أنه تسقط عنه التضحية بسبب النذر؛ لأن المنذور به معين لإقامة الواجب فيسقط الواجب بهلاكه؛ كالزكاة تسقط بهلاك النصاب عندنا۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس