بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

نامحرم سے دورانِ سفر تلخ کلامی ہوجائے ، سفر کی مقدار مسافت

سوال

نمبر۱۔ ایک نامحرم مرد کی جہاز میں داران سفر ائیر سوسٹس سے توتو میں میں ہوگئی مگر جہاز سے اترنے کے بعد احساس ہوا کہ میں غلطی پر ہوں تو کیا وہ ہر دفعہ جہاز میں سفر کرتے ہوئے تمام ائیر ہوسٹس کو اس نیت سے دیکھ سکتا ہے کہ مذکورہ ہوسٹس مل جائے تو اس سے معافی مانگ سکوں۔
نمبر۲۔ گھر سے مسافت کا فاصلہ 48 میل ہو تو قصر نماز ادا کرنی ہوگی یا 78 میل ذرا وضاحت فرمادیجئے۔

جواب

نمبر۱۔صورت مسئولہ میں شخص مذکور کے لیے مذکورہ عذرہ کی بنا پر نامحرموں کو دیکھنا جائز نہیں ہے۔ بلکہ اس عورت کے لیے استغفار اور دعا کا اہتمام کرے۔
نمبر۲۔سفر کی مسافت 48 میل یا 77.25 (سوا ستتر کلومیٹر ) بنتی ہے۔
احکام القرآن للجصاص(۳/۴۵۹) قدیمی کتب خانہ
قال اللہ تعالیٰ قل للمؤمنین یغضوا من ابصارہم و یحفظوا فروجہم قال ابوبکر معقل من ظاہرہ انہ امر بغض البصر عما حرم علینا النظر الیہ۔۔۔ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا علی ان لک کنزا فی الجنۃ وانک ذووفعر منھا فلا تتبع النظرۃ النظرۃ فان لک الاولی ولیست لک الثانیۃ ۔۔۔۔ قال ابوبکر انما اراد  صلی اللہ علیہ وسلم بقولہ لک النظرۃ الاولی اذالم تکن عن قصدنا ما اذا کانت عن  قصد فہی و الثانیۃ سواء۔
الدر المختار (۲/۱۳۲) سعید
( من خرج من عمارۃ موضع اقامتہ) ۔۔۔ ( قاصدا)۔۔۔ ( مسیرۃ ثلاثۃ ایام ولیلھا)۔۔۔ ( بالسیر الوسط مع الاستراحت المعتادۃ)۔۔۔ ( صلی الفرض الرباعی رکعتین)۔۔۔( حتی یدخل موضع مقامہ۔
رد المحتار(۲/۱۲۴،۱۲۲) سعید
(ان انشاء السفر یبطل وطن الاقامۃ اذا کان منہ امالو انشا ہ من غیرہ فان لم یکن فیہ مرود علی وطن الاقامۃ او کان ولکن بعد سیر ثلاثۃ ایام فکذلک ، ولو قبلہ لم یبطل الوطن بل یبطل السفر لان قیام الوطن مانع من صحتہ۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس