بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

ناظم اللہ نام رکھنا کیساہے؟

سوال

مفتیان کرام سے ایک مسئلہ کے بارے میں راہ نمائی مطلوب ہےمسئلہ یہ ہے کہ میرا نام ” نا ظم اللہ ” بقول چند حضرات کے اس نام کا معنی درست نہیں اور اس نام کو بدل کر کوئی اور نام رکھ دیا جائے۔ لہذا آپ حضرات سے درخواست ہے کہ اس قضیہ کو حل فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔

جواب

لفظ ناظم کے کئی معانی لغت میں آتے ہیں ، جیسے : ترتیب دینے والا، پرونے والا، ملانے والا، نظم گو اور شاعر ۔ اس اعتبار سے ناظلم اللہ کے درست اور غیر مناسب دونوں طرح کے معانی بنتے ہیں ، لہذا آپ کو چاہیے کہ اگر زیادہ مشقت میں پڑے بغیر اس نام کو بدل کر ” محمد ناظم “، “ناظم ” یا کوئی اور اچھا نام رکھ سکتے ہیں تو یہ بہتر ہو گا۔
الصحاح (٢٠٤١/٥) دار العلم للملايين
“نظم” نظمت اللؤلؤ، أي جمعته في السلك والتنظيم مثله. ومنه نظمت الشعر ونظمته.و النظام الخيط الذي ينظم به اللؤلؤ.ونظم من لؤلؤ، وهو في الأصل مصدر۔
تاج العروس (٤٩٦/٣٣)
(النظم: التأليف وضم شيء إلى شيء آخر )، وكل شيء قرنته بآخر فقد نظمته. (و) النظم:  (المنظوم) باللؤلؤ والخرز وصف بالمصدر، يقال: نظم من لؤلؤ. (ونظم اللؤلؤ ينظمه نظما ونظاما)، بالكسر (ونظمه) تنظيما: (ألفه وجمعه في سلك فانتظم وتنظم،  ومنه نظمت الشعر ونظمته، ونظم الأمرعلى المثل، وله نظم حسن، و در منظوم و منظم۔
القاموس الوحيد (۲۳۱۷)
نظم الأشياء : باہم ملانا، ترتیب دینا، منسلک کرنا۔۔۔ موتی وغیرہ لڑی میں پرونا ۔۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس