بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

نابالغ بچوں کو پہلی صف میں کھڑا کرنا

سوال

نابالغ بچوں کا پہلی صف میں کھڑا ہونا کیساہے؟

جواب

نابالغ بچوں کے بارے میں اصل حکم یہ ہے کہ انہیں بالغ مردوں کی صف میں یاصف اول میں کھڑا کرنے کی بجائے پیچھے الگ صف میں کھڑا کرنا چاہئے۔ لیکن اگر ایک بچہ ہوتو اس کو مردوں کےساتھ پہلی صف میں کھڑا کرسکتے ہیں۔اسی طرح اگرپیچھے الگ صف میں کھڑا کرنے کی صورت میں وہ شراتیں کریں تو تب بھی انہیں بالغ مردوں کی صف میں ہی کھڑ ا کرنا چاہیے۔اور اگر بچے اتنے چھوٹے ہوں کہ نماز وضو کی تمیز نہ رکھتے ہوں تو ان کو مسجد میں لانا ہی جائز نہیں ہے۔
سنن ابن ماجه(54) یادگار شیخ
عن واثلة بن الأسقع، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «جنبوا مساجدكم صبيانكم، ومجانينكم
الفتاوى الهندية(1/ 98) رشیدیة
ولو اجتمع الرجال والصبيان والخناثى والإناث والصبيات المراهقات يقوم الرجال أقصى ما يلي الإمام ثم الصبيان ثم الخناثى ثم الإناث ثم الصبيات المراهقات. كذا في شرح الطحاوي
تقریرات الرافعی کتاب الصلوٰۃ(2/377) سعید
 قال الرافعی ،قوله (ذکرہ فی البحر بحثا) قال الرحمتی : (بما یتعین فی زماننا ادخال الصبیان فی صفوف الرجال ، لان لان المعہود منہم اذا اجتمع صبیان فاکثر تبطل صلاۃ بعضہم ببعض وربما تعدی ضررہم الی افساد صلاۃ الرجال انتہیٰ
البحر الرائق(1/617) رشیدیة
(قوله ويصف الرجال ثم الصبيان ثم النساء) لقوله – عليه الصلاة والسلام – «ليليني منكم أولو الأحلام والنهى» ولأن المحاذاة مفسدة فيؤخرون، وليلني أمر الغائب من الولي وهو القرب،۔۔۔۔وذكر الإسبيجابي أنه يقوم الرجال صفا مما يلي الإمام ثم الصبيان بعدهم ثم الخناثى ثم الإناث ثم الصبيات المراهقات،۔۔۔۔ويقتضي أيضا أن الصبي الواحد لا يكون منفردا عنصف الرجال بل يدخل في صفهم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس