بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

میلاد کے نام پر چھوڑی ہوئی بکری کو ذاتی استعمال میں لانا

سوال

مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ اگر گھر میں کوئی مال میں کوئی چیز رکھی ہو محفلِ میلاد وغیرہ کے لیے مثلاً بکرا وغیرہ تو آجکل گھر کے کچھ حالات وغیرہ خراب ہوں مہنگائی کے حساب سے؟ تو کیا ہم اسے بیچ سکتے ہیں؟ اگر بیچ سکتے ہیں تو کیا ہمیں حالات صحیح ہونے پر وہ چیز دوبارہ دینی ہوگی؟ راہنمائی فرمادیں۔

جواب

مذکورہ صورت میں محفل میلاد کے نام پر رکھے ہوئے بکرے کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا جائز ہے اور حالات ٹھیک ہونے پر دوبارہ کوئی چیز دینا بھی لازم نہیں ہوگا۔
:الصحیح البخاری(1/371)محمودیۃ
عن عائشة رضي الله عنها، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أحدث في أمرنا هذا ما ليس فيه، فهو رد۔
:الصحیح البخاری(1/371)محمودیۃ
عن عائشة رضي الله عنها، قالت: قال النبي صلى الله عليه وسلم: «من نذر أن يطيع الله فليطعه، ومن نذر أن يعصيه فلا يعصه»۔
:بدائع الصنائع(6/335)بیروت
(ومنها) أن يكون قربة فلا يصح النذر بما ليس بقربة رأسا كالنذر بالمعاصي بأن يقول: لله – عز شأنه – علي أن أشرب الخمر أو أقتل فلانا أو أضربه أو أشتمه ونحو ذلك۔
:بدائع الصنائع(6/335)بیروت
ومنها ان يكون قربة مقصودة فلا يصح النذر بعيادة المرضي،و تشنيع الجنائز والوضوء۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس