بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مہمان کی وجہ سے گھر میں برکت آنی والی روایت کی تحقیق

سوال

حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا”جس طرح چھری اونٹ کے کوہان کی طرف چلتی ہے اس سے بھی تیزی سے بھلائی اس گھر میں آتی ہے جس میں (مہمانوں کی کثرت کی وجہ سے )کھانا پینا ہوتارہتاہے”۔(سنن ابن ماجہ:3357) کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب

یہ حدیث پاک سنن ابن ماجہ میں مذکور ہےاگرچہ محدثین سے اس کی سند کا ضعیف(کمزور ہونا) منقول ہے۔ البتہ اس کو فضیلت کے طور پر بیان کرنا درست ہے۔
السنن للامام ابن ماجہ(4/ 453)حدیث نمبر :3357
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ – صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْخَيْرُ أَسْرَعُ إِلَى الْبَيْتِ الَّذِي يُؤْكَلُ فِيهِ مِنْ الشَّفْرَةِ إِلَى سَنَامِ الْبَعِيرِ
فیض القدیر شرح الجامع الصغیر ،للمناوی(3/ 510)حدیث نمبر :4149
 (الخير أسرع إلى البيت الذي يؤكل فيه من الشفرة إلى سنام البعير) شبه سرعة وصول الخير إلى البيت الذي يغشاه الضيفان بسرعة وصول الشفرة إلى السنام لأنه أول ما يقطع ويؤكل لمزيد لذته
(هـ عن ابن عباس) قال الحافظ العراقي كالمنذري: سنده ضعيف

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس