بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مکان کے دخول پر طلاق معلق کرنےمیں رہائشی اور زیر تعمیر مکان مراد لینا

سوال

زید نے اپنے بیٹے سے کہا تو نے فلاں کام اس طرح کیوں نہیں کیا، جواب میں عمرو نے جوابی الفاظ کہے جس پر زید کو غصہ آیا اور ایک مرتبہ کہا اگر میرا بیٹا گھر آیا تو میری بیوی کو طلاق ہے۔پھر دوسری مرتبہ کہا اگر میرا بیٹا میرے گھر آیا تو میری بیوی کو تینوں شرائط طلاق ہے۔
نوٹ: زید کے بیٹے اس مکان کے علاوہ دوسرا مکان مشترکہ طورپر تعمیر کررہے ہیں دوران تعمیر ان کا آپس میں اختلاف ہوا اور اسی دوران میں زید نے اپنے بیٹے کو یہ الفاظ کہے جو اوپر درج ہیں آیا زید کا یہ بیٹا زیر تعمیر مکان میں کام اور تعمیر کے بعد رہائش اختیار کر سکتاہے یا نہیں؟واضح رہے کہ زید کی نیت زیر تعمیر مکان اور رہائشی مکان دونوں تھی اور ملکیت بھی دونوں کی ہے۔

جواب

مذکورہ صورت میں عمرو کا زید کے مکان میں داخل ہونے سے زید کی بیوی کو تین طلاق واقع ہو جائیں گی، طلاق واقع ہونے سے بچنے کے لیے عمرو کو چاہیے کہ زید کے مکان میں داخل نہ ہو خواہ مکان رہائشی ہو یا زیر تعمیر۔ البتہ فقہاء نے طلاق سے بچنے کے لیے ایک حیلہ بیان کیا ہے کہ زید اپنی بیوی کو ایک طلاق دے پھر عدت کے بعد عمرو مکان میں داخل ہو جائے اس کے بعد زید نکاح کر لے تو عمرو کے گھر میں داخل ہونے سے زید کی بیوی کو طلاق واقع نہیں ہو گی ۔
الفتاوی الہندیة (1/453)علمیة 
قال لامراتہ ان دخلت الدار فانت طالق فطلقھا قبل وجود الشرط ومضت المدۃثم دخلت الدار تنحل الیمین ولم یوع شیئ
الفتاوی الہندیة (1/420)علمیة 
واذا اضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقامثل ان یقول لامراتہ ان دخلت الدار فانت طالق
ردالمحتار،العلامة ابن عابدين الشامي(م:1252هـ) (3/ 355)سعيد
(وتنحل) اليمين (بعد) وجود (الشرط مطلقا) لكن إن وجد في الملك طلقت وعتق وإلا لا، فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقها واحدة ثم بعد العدة تدخلها
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس