ہماراپرچیز منیجر کچھ خرید کر لایا، فیکٹری پہنچ کر معلوم ہوا کہ سامان کی تعداد کم ہے ،یامشینری مکمل طور پر کا م نہیں کررہی ہے جبکہ کہ ہم نے مبیع کی مقدار، معیار ودیگر صفات واضح طورپر لکھ کر دیں تھیں ۔ اگر تعدادِ سامان میں کمی منیجر کی غفلت کی وجہ سے ہوئی ہو یعنی اس نے سامان کو چیک نہیں کیاتو مبیع کی خریداری اور سامان پوراکرنے میں اضافی سفر مبیع کو لانے لے جانے کا خرچہ منیجر کے ذمہ آئے گا یا نہیں؟ نیز اگر دکاندار کی غفلت کہ اس نے سامان نہ دیا تو مبیع کو لانے لے جانے کا خرچہ اور اضافی چکر کاضمان دکاندار پر واجب ہوگا یانہیں اور وہ عند اللہ قابل مواخذہ ہو گا یا نہیں؟
جس عیب کی وجہ سے سامان واپس کیا جا رہا ہے، اگر فروخت کنندہ کو اس کا علم تھا، پھر بھی اس نے اس عیب کو چھپاکر سامان فروخت کر دیا تو اس صورت میں سامان کی واپسی کا خرچہ فروخت کنندہ کو برداشت کرنا ہو گا۔اور اگر فروخت کنندہ کو علم نہیں تھا ،بلکہ لاعلمی میں ایسا ہوا تو اس صورت میں واپسی کا خرچہ خریدار کو برداشت کر نا ہو گا۔