بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مطلقہ عورت کا دورانِ عدت جاب کیلئے جانا

سوال

طلاق کی عدت میں عورت جاب(ٹیچنگ) کے لیے باہر جاسکتی ہے یا نہیں؟

جواب

مطلقہ عورت کا عدت کے دوران گھر سے نکلنا منع ہے وہ اپنے گھر میں ہی رہے کیونکہ اس عورت کا نان ونفقہ اس کے شوہر کے ذمے میں ہے وہ ادا کرتارہےگا۔ لیکن اگر شوہر اس عورت کو نان ونفقہ نہیں دیتااور اس کے اخراجات کا اس کے علاوہ بھی کوئی انتظام نہیں ہے تو پھر ضرورت کی وجہ سے اپنی کمائی کےلیے گھر سے باہر جاسکتی ہے۔
قال اللہ تعالیٰ
 لَا تُخْرِجُوْهُنَّ مِنْ بُيُوْتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّا أَنْ يَّأْتِيْنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ وَتِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ. [الطلاق: 1]
 المبسوط للسرخسي (6/ 37)رشیدیة
(قال) ولا ينبغي للمطلقة ثلاثا أو واحدة بائنة أو رجعية أن تخرج من منزلها ليلا ولا نهارا حتى تنقضي عدتها۔
رد المحتار على الدر المختار (3/ 536)
وبهذا اندفع قول البحر ۔۔۔ لا تخرج المعتدة عن طلاق، أو موت إلا لضرورة فإن المطلقة تخرج للضرورة ليلا، أو نهارا۔۔۔ بخلاف المطلقة. وأما الخروج للضرورة فلا فرق فيه بينهما كما نصوا عليه فيما يأتي، فالمراد به هنا غير الضرورة۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس