بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مسجد کے ملبے کو کسی اور جگہ استعمال کرنے کا حکم

سوال

مسجد کے صحن کافرش نیا لگایا گیا تو پرانے کی مٹی سیمنٹ باہر رکھ دی تو اس کا کیا حکم ہے اس کو کسی پاک جگہ ڈالنی ہے یا اسے استعمال میں گھر کے فرش میں ڈال سکتے ہیں۔ جزاک اللہ خیراً

جواب

مسجد کی کوئی بھی چیز جو مسجد کیلئے ناقابل استعمال و انتفاع ہوگئی ہو اور اس کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو اور اس کو فروخت کرنا ممکن ہو تو فروخت کرکے رقم مسجد کے مصالح ومقاصد میں استعمال کی جائے اگر فروخت کرنے کےبھی قابل نہ ہوتو اس کو باہر پھینکے میں کوئی حرج نہیں ہے اور اس کو گھر کے فرش میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
محيط البرهاني(9/131) دار احياء ترات العربي
سئل الفقيه أبو بكر عن حشيش المسجد يخرج عن المسجد أيام الربيع، قال: إن لم يكن له قيمة فلا بأس بطرحه خارج المسجد ولا بأس برفعه والانتفاع به، وفي كراهية «فتاوي أهل سمرقند» قال مثل ذلك، قال في «فتاوي أهل سمرقند» : حشيش المسجد إذا كان له قيمة، فلأهل المسجد أن يبيعوا۔
كذافي التاتارخانية(8/168) مكتبة فاروقيه
فتاوى محمودیہ (23/132) ادارہ الفاروق کراچی
فتاوی عثمانیہ (9/438)العصر اکیڈمی

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس