بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مسجد کا پانی ذاتی ضروریا ت کے لیے استعمال کرنا

سوال

اگر کسی نے مسجد کا پانی اپنے گھر کی تعمیرات میں استعمال کر لیا تو اس کا کفارہ کیا ہوگا، برائے کرم اصلاح فرمائیں۔

جواب

متولی مسجد یا کسی بھی شخص کے لیے مسجد کے وقف شدہ چیزوں کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں ہے مذکورہ صورت میں مسجد کے پانی کو استعمال میں لانا جائز نہیں ۔لہذا استعمال شدہ پانی کا محتاط اندازہ لگا کر اسکی قیمت مسجد فنڈ میں جمع کرادیں۔
:الفتاوی الھندیۃ(2/231)بیروت
متولي المسجد ليس له أن يحمل سراج المسجد إلى بيته وله أن يحمله من البيت إلى المسجد، كذا في فتاوى قاضي خان۔
:الفتاوی الھندیۃ(2/431)بیروت
ولا تجوز اعارہ اداوۃ لمسجد آخر۔
:الفتاوی الھندیۃ(2/420)بیروت
ولا تجوز اعارۃ الوقف والاسکان فیہ کذا فی مجید السرخسی۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس