بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مسجد میں قراٰن کریم زیادہ ہوجائیں تو کسی کو گھر میں پڑھنے کے لیے دینا

سوال

ہماری مسجد میں قرآن پاک بہت زیادہ جمع ہوگئے ہیں جو پورے سال میں بھی استعمال نہیں ہورہے یوں خراب ہورہے ہیں کیا محلے کے لوگوں کو یہ قراٰن مجید دے سکتے ہیں؟ قریب کی مسجدوں کا بھی یہی حال ہے۔

جواب

صورت مسئولہ میں اگر واقعتا مسجد میں قرآن مجید اتنے زیادہ ہوگئے ہیں کہ وہ پورا سال استعمال نہیں ہو رہے تو یہ قرآن مجید دوسری مساجد کو دے سکتے ہیں البتہ قرآن مجید کو کسی شخص کے لیے گھر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
رد المحتار(6/551)رشیدیۃ
(قوله: ومثله حشيش المسجد إلخ) أي الحشيش الذي يفرش بدل الحصر، كما يفعل في بعض البلاد كبلاد الصعيد كما أخبرني به بعضهم قال الزيلعي: وعلى هذا حصير المسجد وحشيشه إذا استغنى عنهما يرجع إلى مالكه عند محمد وعند أبي يوسف ينقل إلى مسجد آخر۔۔
رد المحتار(6/560)رشیدیۃ
وإن وقف على المسجد جاز ويقرأ فيه، ولا يكون محصورا على هذا المسجد وبه عرف حكم نقل كتب الأوقاف من محلها للانتفاع بها۔
الھدایۃ(2/619)حبیبۃ
واذا صح الوقف لم یجز بیعہ ولا تملیکہ۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس