اچھی اور درمیانی حالت میں مسجد میں پڑی رہ جانے والی جوتیاں “لقطہ” ہیں۔ ان کے بارے میں اُس وقت تک اعلان کرنا ضروری ہے جب تک مالک کے آنے کا یقین ہو ،اورجب اُس کے نہ آنے کا یقین ہوجائےتو اصل مالک کی طرف سے فقراء کو صدقہ کردی جائیں گی،اعلان کایہ طریقہ اختیار کیا جاسکتاہے کہ لقطہ کی جوتیوں کےلئے الگ محفوظ جگہ مقرر کردی جائے،جہاں ہر آدمی انہیں دیکھ سکتا ہو،اور اس جگہ نوٹس لگادیاجائے ۔جن لوگوں کی جوتیاں اٹھائی گئیں ہیں ان میں سے فقراءکو اچھی اور درمیانی حالت کی جوتیاں دے سکتے ہیں،البتہ اگر مسجد میں پڑی رہ جانے والی جوتیاں پھٹی پرانی ہوں تو ان کو استعمال کرنا ہر ایک کےلئے مباح ہے ، بشرطیکہ پہلی جوتیاں چوری ہونے کا یقین ہو ، اگر غلطی یا اندھیرے کی وجہ سے جوتیاں تبدیل ہوئی ہیں تو پھٹی پرانی جوتیاں بھی مذکورہ طریقہ کے مطابق اعلان کے بعد فقراء کو صدقہ کی جائیں گی۔