بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مستبشرہ،مسفرہ ، منتہیٰ نام رکھنا

سوال

مستبشرہ،مسفرہ،منتھی کے معانی اور یہ نام رکھنے کیسے ہیں ؟راہ نمائی فرمائیں ۔

جواب

مستبشرہ کا معنی”خوشخبری دینے والی”،مسفرہ”روشن ، مسرت چہرے والی”،منتھی”آخری حد،انتہا”یہ تمام نام رکھنا جائز ہیں۔البتہ بہتر یہ کہ صحابیات اور نیک صالح عورتوں کے ناموں پر نام رکھیں جائیں۔
سنن ابی داؤد(2/676)مکتبہ محمودیہ
عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم۔
سنن ابی داؤد(2/676)مکتبہ محمودیہ
عن أبي وهب الجشمي، وكانت له صحبة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:تسموا بأسماء الأنبياء، وأحب الأسماء إلى الله عبد الله، وعبد الرحمن۔
مشکوۃ المصابیح(2/271)اسلامی کتب خانہ
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «من وُلِدَ لَهُ وَلَدٌ فَلْيُحْسِنِ اسْمَهُ وَأَدَبَهُ۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس