بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مسافروں کے ٹرانسپورٹ والوں پر حقوق

سوال

میں ڈرائیور کمپنی اسلام آباد میں مینیجر ہوں۔ ہم سواریوں سے بہت زیادہ بلکہ ناجائز رقم بٹورتے ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ ٹھیکیداروں کو قرآن و حدیث کی رو سے مسافروں کے حقوق اور سہولیات و کرایہ کی مناسبت سے کوئی نصیحت کروں کہ وہ مسافروں سے زیادتی نہ کریں۔
اگر کوئی کتاب ہو اس سلسلہ میں تو وہ بتائیں یا حدیث و قرآن میں اسکے متعلقہ شرعی حقوق بتائیں تاکہ میں انکو سمجھا سکوں ۔

جواب

مسافر کے حق میں ہر اس کام سے بچنا چاہئے جو اس کےلیےاذیت اور تکلیف کا سبب بنے، بلکہ اس کےلیے راحت کے اسباب اور سہولیات مہیا کرنے چاہئیں ،تاکہ وہ بدعا کے بجائے دعائیں دے ؛ کیونکہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تین لوگوں کی دعا کے قبول ہونے میں کوئی شک نہیں:1-مسافرکی دعا، 2- مظلوم کی دعا، 3-والد کی دعا۔ آپ کوچاہئے کہ اپنے مالکان کو مسافروں کے حقوق اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کریں اور اس ضمن میں مستند علمائےکرام کے بیانات کروانےکا بھی انتظام کریں،نیز تبلیغی جماعت کی تعلیم وغیرہ کابھی اہتمام کریں۔
مسند أحمد، أبو عبد الله أحمد بن محمد بن حنبل (م: 241هـ)( 15/ 371) مؤسسة الرسالة
عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ” ثلاث دعوات لا شك فيهن: دعوة المسافر، والمظلوم، ودعوة الوالد على ولده “۔
المعجم الكبير لسليمان بن أحمد الطبراني (م: 360هـ)(10/ 86) مكتبة ابن تيمية
عن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الخلق كلهم عيال الله، فأحب الخلق إلى الله أنفعهم لعياله»۔

فتوی نمبر

واللہ اعلم

)

(

متعلقہ فتاوی

21

/

77

darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس