بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مروجہ پگڑی پر دکان ومکان کا لین دین کرنا

سوال

پگڑی سسٹم کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نیز اگر پگڑی پر دکان اور مکان دےدیا تو اب خالی کروانے کے حوالے سے وضاحت فرمادیں کہ کرایہ دار نے جتنی رقم جمع کروائی تھی وہی رقم واپس کی جائےگی یا پھر  ویلیو کے حساب سے رقم دی جائے گی ؟رسید بدلتے وقت مالک مکان جو رقم لیتاہے وہ درست ہے یا نہیں؟

جواب

مروجہ پگڑی پر دکان یا مکان کا لین دین شرعاً نا جائز ہے ۔اور اگر کوئی دکان یا مکان پگڑی پر دے دیا گیا ہو تو اب اس معاملے کو ختم کرنا ضروری ہے اور جتنی رقم پگڑی میں ادا کی گئی تھی اتنی ہی رقم واپس کرنا ضروری ہے ویلیو(یعنی موجودہ قیمت)کے حساب سے رقم واپس کرنا جائز نہیں ،اور رسید بدلتے وقت مالک مکان کا رقم لینا بغیر کسی عوض کے ہے یہ بھی ناجائز ہے۔
بحوث فی قضایا فقھیة(1/103)مکتبه دار العلوم کراتشی
واصل الحکم فی ھذا الخلو عدم الجواز،لکونه رشوۃاو عوضاعن حق مجرد۔
رد المحتار(4/61)مکتبه سعید
لا یجوز لاحد من المسلمین اضذ مال احد بغیر سبب شرعی۔
رد المحتار(5/362)مکتبه سعید
الرابع:ما یدفع لدفع الخوف من المدفوع الیه علی نفسه او ماله حلال للدافع حرام علی الاخذ۔ لان دفع الضرر عن المسلم واجب ولا یجوز اضذ المال لیفعل الواجب ما فی الفتح ملخصا۔ وفی القنیۃ یجب ردھا ولا تملک۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس