بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مرغ کا مادہ انجکشن سے نکال کر مرغی میں داخل کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں اصحاب الافتاء والقضاء اس بارے میں کہ ایک شخص مرغی فارم میں مزدور ہے اور کام یہ کرتاہے کہ مرغ(نَر) سے استمناء بالید کرکے منی کو مرغی(مادہ) کے مخصوص سبیل میں ڈالتاہے جس کے نتیجے میں وہ مرغی انڈا دیتی ہے جو عام انڈوں سے مختلف ہوتی ہے ، اور فارم والے باہر ملک فروخت کرتے ہیں جس کی قیمت بھی 1000 فی انڈا ہے اور جو مرغی ہوتی ہے کچھ عرصہ استعمال کے بعد اس کو فروخت کرتےہیں۔
نمبر1-مذکورہ شخص کا اس مزدوری پر تنخواہ لینا کیسا ہے؟
نمبر2-اور طریقہ مخصوص مذکورہ جائز ہے یا ناجائز ؟
نمبر3- بعد الاستعمال مرغی کا فروخت کرنا، اور اس کا کھاناکیسا ہے؟
تحت القواعد والصوابط سوالات کے جوابات دیکر اپنے آپ کو اجر وثواب کا مستحق بنادیجئے۔

جواب

سوال میں ذکر کردہ طریقہ سے مرغ کا منی نکال کر مخصوص راستہ سےمرغی کےاندر ڈالنا اور اس پر اجرت لینا اور بعد استعمال مرغی کو فروخت کرنا یا کھانا سب جائز ہے ،کیونکہ احکام شرع کا تعلق مکلف (انسانوں) کے ساتھ خاص ہےجانور اس میں داخل نہیں۔
شرح مختصر الروضة (1/ 167)مؤسسة الرسالة
الفقه معرفة الأحكام الشرعية الثابتة لأفعال المكلفين. وقيل: الناس، ليدخل ما تعلق بفعل الصبي ونحوه. ولا يرد ما تعلق بفعل البهيمة، لأن تعلقه بفعلها بالنظر إلى مالكها، لا إليها نفسها۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس