بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مرد کے لیے دنداسہ استعمال

سوال

مرد کے لیے دنداسہ استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر مقصد صرف دانتوں کی صفائی ہو تو دنداسے کا استعمال درست ہے اور اگر مقصود زیب و زینت ہے تو مردوں کے لیے عورتوں کے ساتھ مشابہت کی بنا پر اس کا استعمال صحیح نہ ہوگا، یاد رہے کہ مردوں کو دانتوں کی صفائی کے لیے مسواک کا استعمال کرنا زیادہ بہتر اور اجر و ثواب کا باعث ہے۔
صحيح البخاري (ص 1426)مؤسسلة الرسالة ناشرون،بيروت
عن عكرمة عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم المتشبهين من الرجال بالنساء والمتشبهات من النساء بالرجال
صحيح البخاري (ص: 364 ) مؤسسلة الرسالة ناشرون،بيروت
عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لولا أن أشق على أمتي أو على الناس لأمرتهم بالسواك مع كل صلاة
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس