بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مرحوم کے ورثاء : والدین، دو بھائی، چار بہنیں، تین بیٹیاں اورمرحومہ کے ورثاء: ایک بھائی میں تقسیم ترکہ

سوال

ہمارے ایک مسلمان دوست میاں بیوی کا انتقال ہوا جنکی کوئی نرینہ اولاد نہیں ہے۔جبکہ تین بیٹیاں شادی شدہ ہیں.دونوں نےترکہ میں ایک 12 مرلہ 168 فٹ کا مشترکہ مکان چھوڑا ہے جسکی ملکیت رجسٹری 5 مرلہ شوہر جبکہ 7 مرلہ 168 فٹ بیوی کے نام ہے۔ مرحوم شیخ محمد طیب (شوہر) کی ملکیت رجسٹری 5مرلہ ہے۔
مزید تفصیل رشتوں کی اسطرح ہے۔مرحوم کے مزید رشتہ دار
نمبر۱۔ والد فوت ہو چکے ہیں۔ نمبر۲۔والدہ دو بھائی اور 4 بہنیں زندہ ہیں۔ مرحومہ شاہین بیگم (بیوی) کی ملکیت رجسٹری 7مرلہ 168فٹ ہے۔
نمبر۱۔ والدین فوت ہو چکے ہیں۔ نمبر۲۔ ایک بہن فوت ہوئی جبکہ ایک بھائی زندہ ہے۔
نوٹ: شوہر کا انتقال پہلے ہوا ہے۔

جواب

صورت مسئولہ میں مشترکہ مکان میں سے شوہر کی ملکیت کے پانچ مرلہ کی قیمت لگا کر اس میں سے حقوق متقدمہ علی المیراث کی ادائیگی کے بعد بقیہ رقم کے کل 576 حصے کیے جائیں۔ان میں سے 72 حصے مرحوم کی زوجہ کو،128 حصے فی بیٹی کو،96 حصے مرحوم کی والدہ کو ،6حصے فی بھائی کو،جبکہ 3 حصے فی بہن کو دیے جائیں۔تقسیمِ میراث کا نقشہ حسبِ ذیل ہے۔

مسئلہ 24× 24 =576                                         مضروب24  

ام اخت عینیہ4 اخ عینی 2 بنات3 زوجہ
سدس عصبہ   ثلثان ثمن
4 1   16 3
96 24   384 72

زوجہ کے حصے:72      (5.12)

فى بيٹى كے حصے:128    (222222.22)

والده كے حصے:96              (6666667.16)

فى بهائى كے حصے:6      (04166667.1)

فى بہن كے حصے:3       (520833333.0)

 مرحوم شیخ محمد طیب کی وفات کے بعد ان کی زوجہ (شاہین بیگم) کا بھی انتقال ہوچکا ہے،تو اب اس مکان میں سےمرحومہ شاہین بیگم کا ملکیتی حصہ اور مرحومہ کو اس کے شوہر(مرحوم شیخ محمد طیب)کی وراثت سے جو  کچھ ملا ہے  اور اس کے علاوہ مرحومہ کی ملکیت میں جو کچھ تھا وہ سب مرحومہ کا ترکہ ہے اس میں سےحقوق متقدمہ علی المیرث کی ادائیگی  کریں،پھر بقیہ رقم کے کل 9 حصے کیے جائیں،ان 9 حصوں میں سے مرحومہ کی فی بیٹی کو 2 حصے،اور مرحومہ کے بھائی کو 3 حصے دیے جائیں۔

تقسیم میراث کا نقشہ حسبِ ذیل ہے۔

مسئلہ3 × 3=9                                              مضروب3

ا خ عینی بنات3
1 2
3 6

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس