بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

“مرحومہ کا یہ کہنا کہ “میرا زیور بیچ کر مزید پیسے ملاکر فلاں بیٹی کے لئےزیور بناناہے

سوال

مرحومہ کاکچھ زیور تھاجس کے بارے میں ایک موقع پر مجھے کہاکہ یہ فروخت کرکے کچھ پیسےمزید ملاکر میری فلاں بیٹی (یعنی سائل کی بہن )کے لئے زیور بنانا ہے ؟ اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ جبکہ ابھی تک میں نے والدہ محترمہ کایہ زیور فروخت نہیں کیا ،گھرمیں رکھا ہوا ہے؟

جواب

اس صورت میں زیور چونکہ دیانہیں، صرف دینے کا ارادہ تھا اس لئے یہ زیور بھی مرحومہ کے ترکہ میں شامل ہے۔
الدر المختار، علاء الدين الحصكفي(م: 1088هـ) (5 / 690) سعيد
(وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل
ردالمحتار، ابن عابدين الشامي(م: 1252هـ)(5 / 690)سعيد
 (قوله: بالقبض) فيشترط القبض قبل الموت۔
بدائع الصنائع علاء الدين الكاساني (م: 587هـ) (6 /120)دار الكتب العلمية
معنى القبض هو التمكن، والتخلي، وارتفاع الموانع عرفا وعادة حقيقة۔
الفتاوى الهندية (3/16)دار الفكر
وشرط في الأجناس مع ذلك أن يقول خليت بينك وبين المبيع فاقبضه كذا في النهر الفائق ويشير في التسليم أن يكون المبيع مفرزا غير مشغول بحق غيره هكذا في الوجيز للكردري وأجمعوا على أن التخلية في البيع الجائز تكون قبضا۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس