بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

محراب سے باہر میت رکھنے کےلئے مسجدکے چندہ سے فائیبر لگانا کیسا ہے؟

سوال

مسجد کے محراب سے دروازہ نکالا گیا ہے تاکہ بوقت ضرورت نماز جنازہ ادا کی جاسکے اور میّت رکھنے کی جگہ پر چھت نہیں ہے جسکی وجہ سے میّت رکھنے کی جگہ پر فائبر لگانا چاہ رہے ہیں کیایہ فائبر مسجد کے اجتماعی چندہ سےلگایا جاسکتا ہے اور اسکی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

چندہ دھندگان کی طرف سے اسکی اجازت ہو تو فائبر لگاسکتے ہیں ورنہ نہیں ،اور نماز جنازہ میں میّت کو مسجد سے باہر رکھنا ضروری ہے ۔
الأباه والنظائر(93/2)علمية
ولو وقف على المصالح فهي للإمام والخطيب والقيم وشراءالدهن والحصير
الفتاوى الهندية (2/ 431) علمية
ليس لقيم المسجد أن يشتري جنازة وإن ذكر الواقف أن القيم يشتري جنازة، كذا في السراجية
رد المحتار (2/151)رشيدية
إنما تكره في المسجد بلا عذر، فإن كان فلا، ومن الأعذار المطر كما في الخانية
فتاوی محمودیہ (188/23)ادارہ الفاوق کراچی
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس