بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

ماموں کا بھانجے کی مطلقہ عورت سے نکاح کرنا

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ بھانجے نے نکاح کیا پھر طلاق دے دی اور اس عورت نے عدت نہیں گزاری۔کیا شریعت میں ماموں اس عورت سے نکاح کر سکتا ہے کہ نہیں؟

جواب

صورتِ مذکورہ میں ماموں کے لیے بھانجے کی مطلقہ عورت سے ایامِ عدت گزرنے کے بعد نکاح کرنا جائز ہوگا۔ بشرطیکہ محرمیت کا کوئی اور رشتہ موجود نہ ہو۔
:سورة النساء[24]
وَأُحِلَّ لَكُمْ مَا وَرَاءَ ذَلِكُمْ
التفسير المظهري (2/ 66) مكتبة الرشدية
ما وَراءَ ذلِكُمْ يعنى ما سوى المحرمات المذكورات فى الآيات السابقة۔۔
الدر المختار (3/ 31) دار الفكر
(وزوجة أصله وفرعه مطلقا)
وفي الشامي تحته (3/ 31) دار الفكر
قلت : فالخال وابن الأخ و ابن الأخت ليسوا بأصول و لافروع۔۔
بدائع الصنائع (2/ 262) دار الكتب العلمية
}وأحل لكم ما وراء ذلكم} [النساء: 24] ذكر المحرمات.وذكر فيما حرم الجمع بين الأختين، وأحل ما وراء ذلك۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس