ایک لڑکا نے شادی شدہ لڑکی کو خفیہ طور پر گھر سے نکال کرلے گیا اور بعد میں لڑکی کے ورثاء لڑکے کے وارثوں کے پاس گئے ۔ اور جرگہ ہوا جس میں جرگہ نےیہ فیصلہ دیا کہ لڑکے کا والد 10,00،000 دس لاکھ روپےادا کر یگا کیونکہ لڑکے کے اس عمل سے پورے خاندان کے جذبات مجروح ہوئےاور اس لیے بھی کہ آئندہ کوئی شخص ایسا قبیح فعل نہ کر سکے۔ اور یہ فعل کرنے والے لڑکے کو بھی تنبیہ ہو جائے اور احساس ہو کہ میں نے اچھا کام نہیں کیا۔ اب پوچھنا یہ ہےکہ ان لیے گئے 10،00،000 دس لاکھ روپے کا مستحق کون ہو گا آیا جن کے گھر لڑکی پہلے بیاہی گئی تھی وہ اس کے مستحق ہیں یا لڑکی کے والدین؟
صورت مسئولہ میں جرگہ اور پنچایت کا لڑکے کے والد پر مالی جُرمانہ مقرر کر ناشر عاً جائز نہیں اور نہ ہی اس جرمانہ کی ادائیگی لڑکے کے والد پر لازم ہے البتہ پنچایت لڑکے کی تادیب و تنبیہ کے لئے شرعی حدود کی رعایت کرتےہوئے معاشرتی مقاطعہ بائیکاٹ/قطع تعلقی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔