بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

لا یمسہ الا المطہرون “کی تفسیر میں اختلاف”

سوال

قرآن مجید کو بے وضو چھونا جائز نہیں ہے؟ اس کی کیا دلیل ہے؟ ایک صاحب یہ کہتا ہے کہ “لا يمسه إلا المطهرون” سے استدلال صحیح نہیں۔ رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ۔

جواب

قرآن مجید کو بغیر وضوء کے چھونا جائز نہیں ہے۔ یہ مسئلہ احادیثِ مبارکہ اور اجماع امت سے ثابت ہے ، نیز ائمہ اربعہ کا اس پر اتفاق ہے ۔ البتہ اس بات میں اختلاف ہے کہ اس آیت “لا يمسه إلا المطهرون” سے بھی مسئلہ ثابت ہوتا ہے یا نہیں، تو بعض حضرات نے کہا کہ یہ مسئلہ اس آیت سے ثابت نہیں ہوتا کیونکہ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ “اس قرآن مجید کو لوح محفوظ میں سوائے مقرب فرشتوں کے کسی نے ہاتھ نہیں لگایا” جبکہ اکثر حضرات نے یہ مطلب بیان کیا ہے کہ ” اس قرآن مجید کوبا غسل اور باوضوء ہو کر چھونا چاہئے خلاصہ یہ ہوا کہ اس مسئلہ میں کسی کا اختلاف نہیں البتہ اس کی دلیل میں اختلاف ہوا ہے۔ اور اکثر حضرات کے نزدیک یہ آیت مسئلہ کی دلیل ہے۔
التفسير المظهري (9/ 181)
لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ قيل الضمير فى لا يمسه راجع الى الكتاب لقربه فالمعنى لا يطلع على اللوح الا المطهرون من الكدورات الجسمانية الباعثة غالبا على المعاصي وهم الملائكة وهذا القول غير مرضى فان الانسلاخ من الكدورات الجسمانية ليس من فضائل ولا يعد تطهرا والا يلزم فضل الملائكة على البشر وهو خلاف الإجماع بل الكدورات الجسمانية هى الحاملة للتجليات الذاتية الصرفة ولذلك اختص النبوة بالبشر فالقول الصحيح ان الضمير راجع الى القران فالمعنى لا يمس القران الا المطهرون من الأحداث فيكون بمعنى النهى والمراد بالقران المصحف سمى قرانا على قرب الجوار مجازا كما فى الحديث انه – صلى الله عليه وسلم – نهى ان يسافر بالقران الى الأرض العدو متفق عليه من حديث ابن عمر والمراد به المصحف وقد انعقد الإجماع على انه لا يجوز مس المصحف للجنب والحائض ولا لنفساؤ لا لمحدث۔
مؤطا الامام محمد (ص: 106) المكتبة العلمية
عبد الله بن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم، قال: إن في الكتاب الذي كتبه رسول الله صلى الله عليه وسلم لعمرو بن حزم: «لا يمس القرآن إلا طاهر»۔
موطأ مالك ت عبد الباقي (1/ 199) دار إحياء التراث العربي
عن عبد الله بن أبي بكر بن حزم، أن في الكتاب الذي كتبه رسول الله صلى الله عليه۔
وسلم لعمرو بن حزم: «أن لا يمس القرآن إلا طاهر» قال مالك: «ولا يحمل أحد المصحف بعلاقته ولا على وسادة إلا وهو طاهر، ولو جاز ذلك لحمل في خبيئته ولم يكره ذلك، لأن يكون في يدي الذي يحمله شيء يدنس به المصحف. ولكن إنما كره ذلك لمن يحمله وهو غير طاهر، إكراما للقرآن وتعظيما له»۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس