بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

قربانی کے لیے خریدے گئے دو بکروں میں سے ایک مرجائے

سوال

ایک شخص نے قربانی کے لیے دو بکرے خریدے جن میں سے ایک مرگیا تو کیا اب اس شخص پر ایک اور بکرا خرید کر قربان کرنا لازم ہے یا اب ایک ہی کی قربانی کافی ہو جائے گی؟ شریعت کی روشنی میں جواب مرحمت فرمادیں۔

جواب

صورت مسؤلہ میں اس شخص پر ایک بکرے کی قربانی واجب ہے ، لہذا جو بکرا مرگیا اس کے بدلے دوسرا بکرا خرید کر قربان کرنا لازم نہیں۔
:الدر المختار (6/326)دارالفکر
‌ولو ‌ضلت ‌أو ‌سرقت فشرى أخرى فظهرت فعلى الغني إحداهما وعلى الفقير كلاهما شمني۔
:بدائع الصنائع (5/ 62)دار الکتب العلمیۃ
‌أن ‌الشراء ‌للأضحية ممن لا أضحية عليه يجري مجرى الإيجاب وهو النذر بالتضحية عرفا؛ لأنه إذا اشترى للأضحية مع فقره فالظاهر أنه يضحي فيصير كأنه قال: جعلت هذه الشاة أضحية، بخلاف الغني؛ لأن الأضحية واجبة عليه بإيجاب الشرع ابتداء فلا يكون شراؤه للأضحية إيجابا بل يكون قصدا إلى تفريغ ما في ذمته۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس