بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

قرآن کریم کا تلفظ سیکھنے کیلئے رومن اردو میں اس کا تلفظ کرنا

سوال

قرآن کریم کا تلفظ سیکھنے کےلیے کیا قرآن کریم کی آیات کےنیچے رومن اردو میں اس کا تلفظ لکھا جاسکتاہے؟نیز یہ صورت نورانی قاعدے میں اختیار کرنا کیساہے اس حوالے سے کوئی فتویٰ ہو تو وہ بھیج دیں ۔ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

قرآن مجید کو غیر عربی رسم الخط میں لکھنا بالاتفاق ناجائز ہے البتہ ایک دو آیات لکھنے کی گنجائش ہے۔نورانی قاعدہ میں یہ صورت اختیار نہ کرنا بہتر ہے، البتہ ضرورت کی بنیاد پر اس کی گنجائش ہے۔
رد المحتار(2/227)رشیدیۃ
في الفتح عن الكافي: إن اعتاد القراءة بالفارسية أو أراد أن يكتب مصحفا بها يمنع، وإن فعل في آية أو آيتين لا۔
الاتقان فی علوم القرآن(2/329)رحمانیۃ
وقال البيهقي في شعب الإيمان: من كتب مصحفا فينبغي أن يحافظ على الهجاء الذي كتبوا به هذه المصاحف، ولا يخالفهم فيه ولا يغير مما كتبوه شيئا فإنهم كانوا أكثر علما وأصدق قلبا ولسانا وأعظم أمانة منا فلا ينبغي أن يظن بأنفسنا استدراكا عليهم۔
الاتقان فی علوم القرآن(2/340)رحمانیۃ
وهل تجوز كتابته بقلم غير العربي؟ قال الزركشي: لم أر فيه كلاما لأحد من العلماء۔۔۔۔۔والأقرب المنع كما تحرم قراءته بغير”، لسان العرب، ولقولهم: القلم أحد اللسانين والعرب لا تعرف قلما غير العربي وقد قال تعالى: {بلسان عربي مبين} ۔

فتوی نمبر

واللہ اعلم

)

(

متعلقہ فتاوی

19

/

68

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس