بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

قادیانیوں کی تعزیت کرنے اور مرزا قادیانی کو امام مہدی ماننے کاحکم

سوال

ایک مسلمان جو قادیانیوں کے ہاں تعزیت کے لئے جاتا ہے، اس کا قادیانیوں کے ہاں تعزیت کے لئے جانا کیسا ہے؟ اگرچہ اس کا اپنا نظریہ یہ ہے کہ قادیانئ دائرہ اسلام سے خارج ہیں تو پھر کیا حکم ہے؟
اور جس کا اپنا نظریہ یہ ہے کہ مرزا قادیانی امام مہدی ہے یا قادیانیوں کو مسلمان فرقہ سمجھتا ہےتو پھر اس کا قادیانیوں کے ہاں تعزیت کے لئے جانا کیسا ہے؟

جواب

اس مسئلہ میں علماء کرام کا اجماع ہے کہ قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں اور زندیق ہیں، ان کا حکم عام کفار، یہود و نصاری سے سخت ہے لہذا ان سے میل جول رکھنا ان کے شادی بیاہ میں شرکت یا مرنے پر تعزیت کرنا جائز نہیں لہذا مذکورہ شخص کا فعل ناجائز ہے، اس سے باز آنا لازم ہے۔
اور اگر کوئی شخص مرزا غلام احمد قادیانی کو یہ علم ہوتے ہوئے کہ اس نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے امام مہدی مانتا ہے اور قادیانیوں کو مسلمان فرقہ سمجھتا ہے تو گویا وہ ان کے اعتقادات اورعقائد سے متفق ہے اگر واقعتاً یہ شخص اسی نظریہ کا حامل ہے تو ایسے شخص کا حکم بھی وہی ہے جو قادیانیوں کا ہے۔
تفسير الجلالين (ص: 301) دار الحديث – القاهرة
ولا تركنوا إلى الذين ظلموا فتمسكم النار وما لكم من دون الله من أولياء ثم لا تنصرون (113)
{ولا تركنوا} تميلوا {إلى الذين ظلموا} بمودة أو مداهنة أو رضا بأعمالهم {فتمسكم} تصيبكم {النار وما لكم من دون الله} أي غيره {من} زائدة {أولياء} يحفظونكم منه {ثم لا تنصرون} تمنعون من عذابه.
إكفار الملحدين في ضروريات الدين (ص: 58) المجلس العلمي:
ولهذا أي للقول بكفر من خالف ظاهر النصوص والمجمع عليه نكفر من لم يكفر من دان بغير ملة الإسلام من الملل أو وقف فيهم، أي توقف وتردد في تكفيرهم، أو شك في كفرهم، أو صحح مذهبهم، وإن أظهر الإسلام واعتقده واعتقد إبطال كل مذهب سواه، فهو – أي من لم يكفر وما بعده – كافر، بإظهار ما أظهر من خلاف ذلك.
الفتاوى الهندية (2/ 265) دار الفكر:
ومن أنكر المتواتر فقد كفر.
البحر الرائق(5/ 133) دار الكتاب الإسلامي:
 أن الرضا بكفر غيره كفر.
مرقاة المفاتيح (8/ 3208) دار الفكر:
 إذا رأى منكرا معلوما من الدين بالضرورة فلم ينكره ولم يكرهه، ورضي به واستحسنه كان كافرا، ولعل الإطلاق الدال على العموم لإفادة التهديد والوعيد الشديد.
فتاویٰ محمودیہ(1/462) دارالاشاعت:

جو لوگ قادیانیوں کے عقائدِ کفریہ سے واقف ہوں اور پھر بھی ان کو مسلمان سمجھیں، وہ گویا خود بھی ان کے عقائدِ کفریہ کے معتقد ہیں، اس لیے وہ بھی اسلام سے خارج اور قادیانیوں کے زمرے میں شمار ہونگے۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس