بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

فرش مسجدمیں قرآن لےکرتلاوت کرناجبکہ سیڑھیاں اونچی ہوں

سوال

ہمارےمدرسےکی چندکلاسیں صحن میں لگتی ہیں،داخلی دروازہ صحن سےبہت اونچاہے۔ پھر سیڑھی سےنیچےاترکرصحن میں آتےہیں۔توقرآن پاک نیچےاورہم اوپرہوجاتےہیں توکیایہ جائزہے؟

جواب

ادب کاتعلق عرف سےہوتاہے،سوال میں ذکرکردہ صورت کوعرف عام میں بےادبی خیال نہیں کیاجاتالہٰذاضرورت کےوقت ایساکرنےکی گنجائش ہے۔
تحفۃ العلماء(حصہ دوم،ص:607،اصولی مباحث ،فصل نمبر1عرف ورواج کابیان،ط:عمرفاروق) میں حضرت مولانااشرف علی تھانوی ؒفرماتےہیں: “ادب کامدارعرف پرہےاس لئےاختلاف ازمنہ سےوہ مختلف ہوسکتاہے،حضرات صحابہ رضی اللہ عنہم کے حضور ﷺکےساتھ مزاح کرناثابت ہےاوراب بزرگوں کےساتھ مزاح کرناخلافِ ادب سمجھاجاتاہے”
فتاوی محمودیہ،مفتی محمودحسن گنگوہی(3/528،باب ما یتعلق بالقرآن)جامعہ فاروقیہ کراچی: زینہ کےقریب بیٹھ کرقرآن کریم پڑھنا: ایسی حالت میں زینےپراترناچڑھنادرست ہےمگربہتریہ ہےکہ قرآن شریف دوربیٹھ کرپڑھے۔
الفتاوى الهندية،نظام الدين(5/ 324)دارالفكر
 لا يلقى في موضع يخل بالتعظيم، كذا في القنية۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس