بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

غلط بیانی کرکے مال کو فروخت کرنا

سوال

میرا چچا بیوپاری ہے قربانی کےدنوں میں وہ بڑی تعداد میں کھیرے بکرے خریدکر آگے بیچتاہے وہ لوگوں سے غلط بیانی کرکے کہ یہ دوندا بکراہے آگے فروخت کرتاہے آیااس کا غلط بیانی کرکے فروخت کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں اور آیا اس کی آمدنی حلال ہے یا حرام ۔وہ مجھے علیحدہ کاروبار کروا کردینا چاہتاہے میرے ذہن میں تھوڑا شک تھا کہ اس طرح کرنا حرام ہے تو کیا حکم ہے؟

جواب

خریدوفروخت میں دھوکہ دہی جھوٹ وغیرہ سے کام لینا سخت گناہ ہے۔لہٰذا اس طریقے سے خریدوفروخت کرنا جائز نہیں ہےاور اگر اس طریقے سے خریدو فروخت کرلی تو اس دھوکہ دہی اور جھوٹ کا گناہ ہوگا۔البتہ کمائی(آمدنی ) حرام نہیں ہوگی ۔ لیکن ایسی آمدنی برکت سے خالی ہوگی ۔
 ایسے شخص کے ساتھ کاروبار کرنا اس شرط کے ساتھ جائز ہوگاکہ آپ کا کاروبار دھوکہ دہی او رجھوٹ وغیرہ پر مشتمل نہ ہو۔ اورکاروبار علیحدہ کرلینا زیادہ بہتر ہے۔
صحيح البخاري (1/287)مکتبة الشیخ،کراچی
 قال النبي صلى الله عليه وسلم: «الخديعة في النار،و من عمل عملا ليس عليه أمرنا فهو رد»
صحيح البخاري (1/ 283)محمودیه
 قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ” البيعان بالخيار ما لم يتفرقا،  أو قال: حتى يتفرقا – فإن صدقا وبينا بورك لهما في بيعهما، وإن كتما وكذبا محقت بركة بيعهما”
سنن ابن ماجه (2/162)قدیمی
عن واثلة بن الأسقع، قال: سمعت رسول الله – صلى الله عليه وسلم – يقول: “من باع عيبا لم يبينه، لم يزل في مقت الله، ولم تزل الملائكة تلعنه”
اعلاء السنن (12/5880)دارالفکر
من علم بسلعته عیبا لم یجز بیعہا حتی یبینه المشتری فان لم یبینه فہوآثم عاص۔۔۔۔وروی الترمذی مرفوعا :ل(من غشنا فلیس منا ) وقال حدیث حسن صحیح والعمل علیه عند اہل العلم کرھو االغش ،وقالوا : ہو حرام فان باعه ولم یتبینہ فالبیع صحیح فی قول اکثر اہل العلم منہم مالک ، وابو حنیفة ،وشافعی ۔۔۔ولنا :ان النبی ﷺ نھی عن التصریه وصح البیع

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس