بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

غائبانہ نماز ِ جنازہ ادا کرنا

سوال

غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرنا شرعا کیسا ہے؟ جیسا کہ آپ ﷺ نے نجاشی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی ۔ راہنمائی فرمائیں۔

جواب

فقہ حفی کی رو سے غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنا جائز نہیں اور یہی راجح ہے۔ نجاشی اور حضرت معاویہ بن معاویۃ مزنی رضی اللہ عنہ کی غائبانہ نماز جنازہ کا جو احادیث مبارکہ میں ذکر آیا ہے وہ صرف ان کی خصوصیت تھی کیونکہ اگر اس کی عام اجازت ہوتی تو آپﷺ ان بیسیوں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر غائبانہ نماز جنازہ پڑھنا نہ چھوڑتے جن کی وفات آپ ﷺ کی حیات طیبہ میں مدینہ طیبہ سے باہر ہوئی، اسی طرح آپ ﷺ کے بعد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بھی غائبانہ نماز جنازہ کا ثبوت نہیں ملتا۔ لہٰذا اس عمل سےاجتناب لازم ہے۔
:مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح»(3/ 1195) دارالفکر بیروت
ذهب الشافعي إلى جواز ‌الصلاة ‌على ‌الغائب، وعند أبي حنيفة لا يجوز ; لأنه يحتمل أن يكون حاضرا ; لأنه تعالى قادر على أن يحضره وخصوصيته به عليه الصلاة والسلام. (متفق عليه)۔
:فتح الملہم (4/481) دار العلوم کراچی
وعن الحنفیۃ والمالکیۃ لایشرع ذالک ونسبہ ابن عبد البر لا کثر العلماء۔۔۔ ان ذاک خاص با لنجاشی لانہ لم یثبت انہ علیہ الصلاۃ والسلام صلی علی میت غائب غیرہ۔۔۔ ولو جازت الصلوۃ علی غائب لصلی علیہ الصلاۃ والسلام علی من مات من اصحابہ لصلی المسلمون شرقا و غربا علی الخلفاء الا ربعۃ وغیرہم ولم  ینقل ذالک۔
:الفتاوى الهندية (1/ 164) دارالفکر
ومن الشروط حضور الميت ووضعه وكونه أمام المصلي ‌فلا ‌تصح ‌على ‌غائب۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس