بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

عیب ظاہرکئےبغیر،عیب دارقلم صحیح قلم کی قیمت میں فروخت کرنا

سوال

زید(مشتری)نےبکر(بائع)سےایک قیمتی قلم خریداجس کی قیمت تقریبا200روپےہے،بکر جودوکاندارہےاس کا کہناہےکہ میں نےغلطی سےخراب قلم زیدکوفروخت کردیاتھااوراس کامعیوب ہونابھی مشتری زیدکو نہ بتاسکا۔اب بائع کواس مشتری کاعلم نہیں ہےکہ وہ کون تھا؟کہاں رہتاتھا؟اوراسےرقم لوٹانےکی کوئی صورت نہیں بن رہی۔ایسی صورت میں بکر(بائع)اس رقم کاکیاکرےجواس نےزیدسےحاصل کی تھی اوردیانۃًاُس مشتری کوصحیح،سالم چیز فروخت نہ کرسکا؟

جواب

مذکورہ صورت میں آپ نےگاہک کوغلطی سےجوخراب قلم فروخت کیااس کی قیمت اورصحیح قلم کی قیمت میں جتنافرق ہےاس کواسی گاہک کی طرف سےصدقہ کردیں اوراس کوتاہی پرتوبہ واستغفاربھی کرلیں۔البتہ وہ شخص جب بھی  آجائے اوراس قلم کوواپس کرناچاہے اور آپ کو وہ قلم واپس  لینا چاہئے۔
الدر المختار، العلامة علاء الدين الحصكفي(م:1088ه)(4/109) رشیدیة کوئتة قدیم
لا يحل كتمان العيب في مبيع أو ثمن؛ لأن الغش حرام۔
الجامع السنن لأبي عيسى محمد  الترمذي(م:279هـ) (1/229) عشرة مبشرة
1208- عن أبي وائل، عن قيس بن أبي غرزة، قال: خرج علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم ونحن نسمى السماسرة، فقال: يا معشر التجار، إن الشيطان، والإثم يحضران البيع، فشوبوا بيعكم بالصدقة۔

ترجمہ: حضرت قيس بن ابی غزره  رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےروایت ہےوہ فرماتےہیں کہ ایک مرتبہ رسولﷺہمارےپاس تشریف لائیں اورہم لوگوں کوسمسار(تاجر)کہا جاتاتھا، پس آپﷺنےارشادفرمایاکہ اےتاجروں کی جماعت !بیشک شیطان اورگناہ تمہارےخریدوفروخت میں شامل ہوجاتےہیں، پس تم اپنےبیع کے ساتھ صدقہ کوملاؤ۔

  البحر الرائق، العلامةابن نجيم المصري (م:970هـ)(6/38) دار الكتاب الإسلامي
سئل بعض الشافعية أقول: وهو ابن حجر الهيتمي وهي في فتاويه عن رجل عجان خباز يعجن الخبز للبيع ويبيعه على الناس وهو أبرص أجذم ذو حكة وسوداء فهل يجوز له أن يباشر الخبز المذكور وهو بتلك الصفات أم لا فأجاب بقوله لا يجوز بيع ما باشر نحو عجنه إلا أن يبين للمشتري حقيقة الحال لأن المشتري لو اطلع على ذلك لم يشتره منه في الغالب وكل ما كان كذلك يكون كتمه من الغش المحرم وقد قال- صلى الله عليه وسلم- «من غش أمتي فليس مني»۔

darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس