بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

عورت کی عدت کے دوران والدہ فوت ہونےپر گھر سے باہر جانے کا حکم

سوال

ایک عورت کی عدت کے دنوں کےدوران والدہ فوت ہو جائے تو کیا یہ عورت اپنے گھر سے والدہ کے گھر جاسکتی ہے یا نہیں اگر جاسکتی ہے تو کیا رات گزار سکتی ہے ؟

جواب

مذکورہ صورت میں عورت کو کچھ وقت کے لیےجاکر واپس اپنے گھر آجانا چاہئیے،رات وہاں گزارنے کی شرعاً اجازت نہیں ہے،اور اگر سفر زیادہ ہونے کی وجہ سے رات سے پہلے واپس نہ آسکے تو پھر جانےکی اجازت نہیں ہے۔
البحر الرائق (4/259) رشيدية
فالظاهر من كلامهم جواز خروج المعتدة عن وفاة نهارا، ولو كانت قادرة على النفقة ولهذا استدل أصحابنا بحديث «فريعة بنت أبي سعيد الخدري – رحمه الله تعالى – أن زوجها لما قتل أتت النبي – صلى الله عليه وسلم – فاستأذنته في الانتقال إلى بني خدرةفقال لها: امكثي في بيتك حتى يبلغ الكتاب أجله» فدل على حكمين إباحة الخروج بالنهار وحرمة الانتقال حيث لم ينكر خروجها ومنعها من الانتقال
التاتارخانية(244/5)فاورقية
فأماالمتوفي عنها زوجها فلا بأس بأن تخرج في النهار، وفي الزاد:وبعض اليل ۔ لحاجتها ولاتبيت في غيرمنزلها

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس