بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

عورت کو رمضان میں عادت کے بعد دوبارہ خون جاری ہونے سے روزہ کا حکم

سوال

ایک عورت جس کے ایام ناپاکی ۶ دن پکے ہوں اور وہ غسل کرکے نماز وغیرہ پڑھ لے۲ یا ۳ دن کے بعد اس کو خون کے دوچار قطرے آجائیں تو کیا اس کا روزہ فاسد ہوجائے گا یا نہیں چاہے وہ روزہ فرضی ہو یا نفلی اور بقیہ دن عورت کیا کرے گی۔ جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

مذکورہ خاتون کو خون کے قطرےحیض کاخون شروع ہونے کے بعد دس دنوں کے اندر آئے ہوں اور دس دن سے تجاوز نہ کیے ہوں تو یہ خون بھی حیض کے حکم ہوگااور اس سے روزہ ٹوٹ گیا ہے کھا ،پی سکتی ہے ،البتہ دوسروں کے سامنے نہ کھائے ۔
ردالمحتار (1/300) سعید
(قولہ لو مبتدءۃ )یعنی انما یعتبر الزاٰءد علی الاکثر استحاضۃ فی حق المبتداءۃ التی لم تثبت لھا عادۃ ،اما العادۃ فترد لعادتھا ای ویکون مازاد علی العادۃ استحاضۃ لاما زاد علی الاکثر فقط۔
فتاوی ہندیة(1/228)دارالکتب العلمیۃ ،بیروت
واذاحاضت المرءۃ اونفست افطرت کذافی الھدایۃ ۔
حاشیۃ الطحطاوی (678)رشیدیة
واما فی حالۃ تحقق الحیض ،والنفاس ،فیحرم الامساک لان الصوم منھا حرام والتشبہ بالحرام حرام۔
التا تارخانیۃ(3/388)المادہ (4659)فاروقیة 
الھدایہ: اذا حاضت المرءۃ اونفست افطرت وقضت بخلاف الصلاۃ۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس