بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

عورت تین طلاق سننےکادعوی کرےجبکہ شوہرکادعوی ایک طلاق دینےکاہے؟

سوال

ایک شخص نےاپنی بیوی کو تین دفعہ طلاق کےالفاظ کہےجن کوعورت نےخودسنالیکن شوہریہ کہتاہےکہ میں نےتین دفعہ الفاظ نہیں کہےبلکہ ایک ہی دفعہ طلاق دی ہے۔
صورتِ مسئولہ میں جب عورت نے خود شوہرسے تین مرتبہ طلاق کے الفاظ سنے ہیں تو بیوی کے حق میں تین طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ،لہٰذا عورت کے لئے شوہر کے ساتھ رہناجائز نہیں ہے بلکہ فوراً علیحدگی اختیار کرنا ضروری ہے۔

جواب

درر الحكام شرح غرر الأحكام،محمد بن فرامرز (م:885هـ)(1/362)دار إحياء الكتب العربية
والمرأة كالقاضي لا يحل لها أن تمكنه إذا سمعت منه ذلك أو شهد به شاهد عدل عندها لكن تعتبر نيته بينه وبين الله تعالی
البحرالرائق،العلامة ابن نجيم المصري(م:970هـ)(3/277)دارالكتاب الإسلامي
والمرأة كالقاضي إذا سمعته أو أخبرها عدل لا يحل لها تمكينه

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس