بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

عدالت کا تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرنا

سوال

ایک عورت کا نکاح زید سے ہوا ابھی رخصتی نہیں ہوئی تھی کہ زید اور اس کے بھائیوں نے ایک آدمی کو قتل کردیا جس کی وجہ سے انہیں اپنا گاؤں تک چھوڑنا پڑا اور وہ روپوش ہوگئے، لڑکی کےبھائیوں نے عدالت   میں خلع کا کسی دائر کردیا عدالت نے ان کو تین نوٹس بھیجے ان کو  اطلاع دی گئی کہ آپ کے عدالت سے خلع کے نوٹس آئے ہوئے ہیں فلاں تاریخ اور فلاں عدالت ہے وہ نہیں آیا اس کے بعد دو مرتبہ اخبار میں بھی دیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوا تو عدالت نے فسخ نکاح کا فیصلہ کردیا ۔
تنقیح:      آپ کی بیان کردہ صورت ِ حال میں کچھ باتوں کی وضاحت مطلوب ہے۔
نمبر ۱۔ آپ نے زیدسے رخصتی کا مطالبہ کیا تھا کہ وہ رخصتی کرکے لےجائے یا نہیں ؟
        نمبر۲۔ اگر آپ نے رخصتی کا مطالبہ کیاتھا تو زید نے کیا جواب دیا ؟
جواب تنقیح:     ہم نے باربار رخصتی کا مطالبہ کیا لیکن اس نےرخصتی سے انکار کردیا ۔

جواب

مذکورہ صورت میں اگر واقعۃً آپ نے زید سے باربار رخصتی کا مطالبہ کردیا پھر بھی اس نے رخصتی نہیں کی۔ اور پوری صورتِحال آپ نے دعویٰ تنسیخ نکاح میں ذکر کرکے دعویٰ کیا اور زید کو بھیجے ہوئے نوٹس کا علم بھی ہوتا رہا ۔ پھر بھی اس نے عدالت میں  نہ حاضری دی اور نہ رخصتی کی تو اس صورت میں عدالت کا تنسیخ نکاح کا فیصلہ شرعاً درست ہوگا ۔ اور اگر صورت حال مختلف ہوتو مکمل تفصیلی سوال کے ساتھ وہ دعویٰ اور عدالت کے فیصلے کی کاپی فراہم کرکے دوبارہ سوال کریں ۔
حیلہ ناجزہ (صفحہ 72 تا 75 ) دارالاشاعت کراچی۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس