بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

صاحب نصاب نذر کی اشیاء کو استعمال نہیں کرسکتا

سوال

مدرسہ میں ایک آدمی نے چاول کی دیگ بھیجی اپنی نذر پوری ہونے پر اہل مدرسہ کےکوئی مہمان آجاتاہے ان کے رشتہ دار یا کوئی عام آدمی اہل مدرسہ اس کو کھانے کی دعوت دیتے ہیں وہ کھانا کھالیتے ہیں جبکہ مہمان صاحب نصاب ہیں کیا مہمانوں کےلیے یہ کھانا کھانا جائز ہے یا جواز کی کوئی صورت ہے؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

صاحب نصاب کے لیے نذر کی شی کو استعمال میں لانا درست نہیں لہذا ذکر کردہ صورت میں مہمان اگر صاحب نصاب ہوں تو ان کے لیے یہ کھانا جائز نہیں بلکہ ان کے لیے الگ سے انتظام ہونا چاہیے۔
الدر المختار(3/738)سعید
وفی القنیۃ :نذر التصدقعلی الاغنیاء لم یصح۔
رد المحتار(3/33)سعید
(ای مصرف الزکاۃ والعشر) ۔۔۔وھو مصرف ایضا لصدقۃ الفطر والکفارۃ،والنذروغیر ذالک من الصدقات الواجبۃ۔
البحر الرائق(4/500)رشیدیۃ
في القنية: نذر أن يتصدق بدينار على الأغنياء ينبغي أن لا يصح قلت: وينبغي أن يصح إذا نوى أبناء السبيل؛ لأنهم محل الزكاة ولو قال: إن قدم غائبي فلله علي أن أضيف هؤلاء الأقوام وهم أغنياء لا يصح۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس