میرے کلاس فیلو نے مجھ سے ایک سوال کیا چونکہ میری وضع اسلامی ہے اس وجہ سے پوچھتاہے کہ اگر مالک کا کاروبار شراب خریدنا اور شراب بیچنا ہے تو وہ اپنے نوکر کو اجرت پر شراب بھی دے سکتاہے۔ کیونکہ اگر وہ پیسے دے سکتاہے جوکہ حرام کاروبار سے آئے تو بذات خود شراب کیوں نہیں دے سکتا، اگرچہ نوکر کا کام صرف چوکیداری یا باتھ روم وغیرہ کی صفائی ہی ہے ۔بعد میں وہ پوچھتاہے اس مثال کو بنیاد بنا کر کہ سودی بینک کی نوکری صرف چوکیداری یا صفائی والے کےلیے ہی جائز کیوں۔یہ سوال سن کر میں شش رہ گیا ۔برائے مہربانی میری راہ نمائی فرمائیں؟