بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

سپلائزکاغبن فاحش کے ساتھ آرڈر لےنے بعدسودا کینسل کرنا

سوال

اگر سپلائر نے غبن فاحش کرتے ہوئے کسی مال کو سپلائی کرنے کا آرڈر لے لیا اورخریدار نے پتہ چلنے پر آرڈر کو کینسل کردیا تو کیا سپلائر تحریری آرڈر ہونے کے باوجود اپنے اس نقصان کا ہر جانہ خریدار سے لے سکتاہے ؟

جواب

اگرسپلائرنے واقعتاًاس طرح دھوکہ دہی سے کام لیا کہ بازار کی اصل قیمت میں اوراس کی بتائی ہوئی قیمت میں معمول سے زیادہ فرق ہواورخریدارنے ناواقفیت کی وجہ سے پر چیزآرڈردےدیا تھا تو ایسی صورت میں معاملہ منسوخ کرنے پرسپلائر نقصان کی تلافی کامطالبہ نہیں کرسکتا۔
تحفة الفقهاء،محمدبن أحمد(م: 540هـ)(2/ 108) العلمية
ولو قال إن قيمته كذا وهو أكثر من قيمته والمشتري لا يعرف قيمة الأشياء واشتراه بناء على قول البائع فإنه يكون له الخيار لأنه يصير غارا أما إذا كان عالما بالقيمة واشتراه بأكثر من ذلك لغرض له في ذلك فلا بأس به وأصحابنا يفتون في المغبون أنه لا يرد ولكن هذا في مغبون لم يغر أما في مغبون غر فيكون له حق الرد استدلالا بمسألة المرابحة في النسيئة
فقہ البیوع،مفتی محمدتقی العثمانی(2/897)معارف القرآن
أن التغریر ھو أن یغر البائع المشتری بالقبول… فأما التغریربالقبول،فقد اعتبرہ الحنفیۃفی موضعین:الأول :إن کذب البائع فی المرابحۃ فی بیان تکلفۃ المبیع،مثل أن یقول:اشتریتہ بمائۃ،فظھرأنہ اشتراہ بتسعین… والموضع الثانی:أن یکون قد غرالمشتری فی بیان قیمۃ المبیع فی السوق،وغبن بہ المشتری غبناً فاحشاً،وقد ذکرناحکمہ فی خیارالمغبون

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس