بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

سونے چاندی کی چند شرائط کے ساتھ ادھار فروخت

سوال

کیا دوسری اشیاء کی طرح سونا چاندی بھی قسطوں پر بیچ سکتے ہیں؟

جواب

سونے اور چاندی کو پیسوں کے بدلے ادھار فروخت کرنا درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے سونا چاندی نقدی میں سے کسی ایک چیز پر مجلس میں قبضہ کرنا ضروری ہے معاملہ کرتے وقت ادائیگی کی مدت اورسونے کی قیمت طے کر لی جائے۔
الرد المحتار کتاب البیوع(6 /180)سعید 
سئل الحانوتی عن بیع الزہب بالفلوس نسیئۃ فاجاب بانہ یجوز اذا قبض احد البدلین۔
وفی الھندیة (3/224)بیروت 
وان اشتری خاتم فضۃ او خاتم ذھب فیہ فص او لیس فیہ فص بکذا فلسا ولیست الفلوس عندہ فھو جائز تقابضا قبل التفرق او لم یتقابضا لان ھذا بیع ولیس بصرف۔
فتاوی عثمانی (3/159)م: معارف القرآن کراتشی
ویجوز اییضا ان یشتری الذھب نسیئۃ بالاوراق النقدیۃ ۔۔۔۔۔۔ولکن یجب ان یکون تقابض احد البدلین فی المجلس اذا کان ذھبا خالصا وان یعرف الاجل عند العقد۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس